چوہنگ :ٹریفک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے

موٹرسائیکل سوار  65 سالہ صفدر اور 21 سالہ مدثر تیز رفتار ٹرالرکی زدمیں آکر دم توڑ گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پرتیز رفتار ٹرالر کی زد میں ا ٓکرموٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت 65 سالہ صفدر اور 21 سالہ مدثر کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔