وکلا سے درخواست کی گئی ہے کہ پرانی جگہ پر کوئی دفتری کارروائی نہیں ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن باضابطہ طور پر اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل ہو گئی جس کے بعد بار کے تمام دفتری امور اور سرگرمیاں نئی عمارت میں سرانجام دی جائیں گی۔اس حوالے سے سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار منظور ججہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ہائی کورٹ بار نے نئی بلڈنگ میں ہی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کیا گیا جبکہ سابق صدور اور سابق سیکرٹریز کا اجلاس بھی نئی عمارت میں منعقد ہو ا وکلا سے درخواست کی گئی ہے کہ پرانی جگہ پر کوئی دفتری کارروائی نہیں ہوگی۔