دبئی (آئی این پی )دبئی کے جیمز اسکول آف ریسرچ اینڈ انوویشن کو جدید ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور تعلیم کے معیار کی بدولت دنیا کے بہترین اسکولوں میں شمار کیا جا رہا ہے، یہ اسکول 47,600 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کی تعمیر پر تقریبا 100 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں طلبا کو مصنوعی ذہانت کی لیبز، روبوٹکس، ای اسپورٹس، پرفارمنگ آرٹس اور جسمانی کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ مستقبل کے رہنما بن سکیں، اسکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ اور رہنماں میں صنعتی اور علمی ماہرین شامل ہیں تاکہ طلبا کو عملی اور تخلیقی علوم میں مہارت دی جا سکے