یورپی ممالک عالمی ادارے کی حیثیت اور آزادی کو دا پر لگا رہے ہیں اور ادارے کیساتھ تعاون کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں
تہران (آئی این پی )ایران نے عالمی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے)کے ساتھ ستمبر میں قاہرہ میں کیے گئے معاہدے کے باضابطہ طور پر ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام بھیجے گئے سرکاری مراسلے میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ اب قابل اعتبار نہیں اور اسے ختم سمجھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں تین یورپی ممالک کی جانب سے منسوخ شدہ قراردادوں کی بحالی کے غیر قانونی اقدام کے بعد قاہرہ سمجھوتہ عملی طور پر ایران اور ایجنسی کے تعلقات اور تعاون کی بنیاد نہیں رہا۔عباس عراقچی کے مطابق تینوں یورپی ممالک عالمی ادارے کی حیثیت اور آزادی کو دا پر لگا رہے ہیں اور ادارے کیساتھ تعاون کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔