اقوام متحدہ کا عالمی طاقتوں اور ایران پر جوہری معاہدہ بحال کرنے پر زور

نیویارک (آئی ا ین پی )اقوام متحدہ نے عالمی طاقتوں اور ایران پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2015کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کیلئے فوری طور پر کام کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈیکارلو نے سلامتی کونسل کو بتایا اس معاہدے کے تحت ایران پر پابندیاں ہٹائی گئی تھیں اور اس کے جوہری پروگرام پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری بہترین راستہ ہے، لیکن وقت بہت اہمیت رکھتا ہے۔ خطہ مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔