انڈونیشیا ، آتش فشاں پھٹنے سے کئی گائوں راکھ سے ڈھک گئے

 جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا کے سب سے بلند پہاڑ مائونٹ سیمرو میں ز زوردار آتش فشانی پھٹنے کی وجہ سے کئی دیہات پر راکھ کی تہہ چھا گئی اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مائو نٹ سیمرو، جو مشرقی جاوا صوبے میں واقع ہے، نے تیز گرم راکھ کے بادل اور پتھروں، لاوا اور گیس کے مکسچر کئی بار پہاڑ کی ڈھلوان سے تقریبا سات کلومیٹر(چار اعشاریہ تین میل)  تک نیچے گرتے ہوئے چھوڑے