سانتیاگو (آئی این پی )چلی کے لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف 2 گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے تقریبا 300 کلومیٹر جنوب میں واقع 500 مربع کلومیٹر پر محیط آتش فشاں فیلڈ لگونا ڈیل مول میں متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چلی میں ایک ساتھ اتنے زیادہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد حکام نے الرٹ جاری کردیا ۔