22 سے 24 نومبر تک فوجیوں کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امن و امان کے انتظامات کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایس آر او جاری کرتے ہوئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔حکام کے مطابق، پاک فوج کو فورس موڈ اور کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ 22 سے 24 نومبر تک فوجی اہلکاروں کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے۔ فوجیوں کی حتمی تعداد کا فیصلہ الیکشن کمیشن اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کے مشاورت سے کیا جائے گا۔