چیمپئنزٹرافی کیلئے فوج اور و رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

لاہور(آئی این پی) آ ئی سی سی چیمپئنزٹرافی کیلئے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے  امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور فوج و رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کیلئے بھی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کی۔