تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے: اسحاق ڈار

 مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے‘، مقبوضہ کشمیر کے تنازع کے پر امن حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا:برسلز میں فورم سے خطاب
برسلز(آئی این پی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیاوی امن کے لئے خطرہ ہے۔برسلز میں یورپی یونین انڈوپیسفک وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار  نے کہا  مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کچھ عناصر خطے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں مظالم کو فوری بند ہونا چاہیے ۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیاوی کے لئے خطرہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے تنازع کے پر امن حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا