اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو وفاقی وزیر تعلیم مصطفی کمال نے بتایاہے کہ نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں مقرر کی جاچکی ہیں اور اگر کوئی کالج اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالشکورنے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے اس موقع پر وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہاکہ نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کے حوالے سے نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی جس نے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد یہ طے کیا کہ کسی بھی میڈیکل کالج کی فیس 18لاکھ سے زائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مئی میں یہ فیصلہ ہوا ہے اور فیسیں جنوری میں لے لی جاتی ہیں جس پر فیصلہ ہوا کہ زائد فیسیں یا تو واپس کی جائیں گی یا پھراگلے سال کی فیس میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔