ٹماٹر 165روپے مقرر، 290کے کلوبیچیگئے ، میتھی 100، کھیرا 80، بھنڈی 120، مٹر 240، گھیاکدو 120روپے کلوفروخت
لاہور( خصوصی رپورٹ)سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام بڑھادیئیگئے،ٹماٹر 20 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 165 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 290 روپے فی کلو تک ،میتھی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ کی قیمت 50 روپے کلو مقرر کی گئی ، مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو ،کھیرا 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 60 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 80 روپیکلو تک، بھنڈی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 80 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 120 روپیکلو تک کی جارہی ، مٹر 10 روپے بڑھاکر سرکار ی لسٹ میں 200 روپے مقرر کی گئی، پرچون بازاروں میں فروخت 240 روپے فی کلوتک اورگھیا کدو 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 90 روپے کلو مقرر، جبکہ پرچون بازار میں فروخت 120 روپے تک ہورہا ہے ?، برائلر مہنگاہونے لگا دوسرے روز بھی قیمت میں اضافہ11 روپے بڑھاکر501 روپے کلو مقرر، انڈے345 روپے درجن پربرقرار رہے ، مہنگائی سیخریدار پریشان ہوگئے۔