کچے میں ٹارگٹڈآپریشن، دومغوی بازیاب ، ڈاکو ہلاک

 پنجاب سندھ کے سرحدی علاقے میں کارروائی، ڈاکو نادر کوش مار اگیا 
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )کچے میں پولیس نیٹارگٹڈآپریشن کرکے دومغوی بازیاب کرالئے، مقابلے میں ڈاکوماراگیا ، تفصیلات کے مطابق پولیس سندھ پنجاب سرحدی علاقہ پکاچانڈیا میں آپریشن کیا توڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ،بھرپورجوابی کارروائی میں دومغویوں آصف اوربلال کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس کوسنگین وارداتوں ‘ پولیس کانسٹیبل کی شہادت‘شہیدسب انسپکٹرپرحملوں کے علاوہ اغوا برائے تاوان ڈکیتی سمیت 38وارداتوں میں مطلوب ڈاکو نادرکوش ماراگیا ،پولیس نے غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ دیگرساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے فرارہونیو الے ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن کاآغاز کردیا۔