فورسزاورڈاکوئوں کے مابین دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ، اغواء کار مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ ایریا میں کامیاب ٹارگٹڈآپریشن کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کریمینلز کے خلاف آپریشن کیا۔ رحیم یار خان پولیس کی کارروائی کے دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ اغواء کار مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یاد رہے نامعلوم مسلح ملزمان نے ضمیر اور رمضان نامی شہریوں کو چند روز قبل اغواء کر کے کچہ منتقل کر دیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز سے مغوی شہریوں کو باحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔