یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے حالیہ ہائپرسونک میزائل حملے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ روسی بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن کی خواہش نہیں رکھتا۔
زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنا لیا ہے اور اس طرح کے حملوں سے جنگ میں مزید شدت آئے گی۔زیلنسکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ روسی میزائل حملوں پر مؤثر ردِعمل ظاہر کرے۔ گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس نے ڈنیپرو کے وسطی شہر میں ایک پلانٹ پر بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا، جس میں یوکرین کے سرکاری ایرو اسپیس مینوفیکچرر پیوڈینماش کے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔