پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، متاثرہ بچوں کی تعداد 52 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، متاثرہ بچوں کی تعداد 52 ہوگئی

ویب ڈیسک:پاکستان میں مزید 2 بچوں میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

 حکام کے مطابق، دونوں متاثرہ بچے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں کی تحصیل درازندہ میں 36 مہینے کی لڑکی اور 18 مہینے کا لڑکا پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 13، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہو چکا ہے۔حکام کے مطابق، پولیو کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، اور یہ کیسز اس بات کا غماز ہیں کہ پولیو وائرس ابھی بھی ملک میں موجود ہے، جس پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات ضروری ہیں۔