سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس میں ایک بچہ متاثر ہوگیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بچے میں پولیو کی علامات 27 دسمبر 2023 کو ظاہر ہوئیں، اس لیے اسے 2024 کا کیس شمار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں 2024 کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔جیکب آباد میں اب تک 2024 میں پانچ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبوں کی بات کی جائے تو بلوچستان میں سب سے زیادہ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی تعداد 27 ہے، جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا سے 21، 21 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔حکام نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن مہمیں جاری رکھی جا رہی ہیں تاکہ مزید کیسز کی روک تھام کی جا سکے۔