لندن میں کار کی ڈگی سے بھارتی خاتون کی لاش برآمد،پولیس نے ویڈیو جاری کردی

لندن(آئی این پی) ایسٹ لندن کے علاقے ایلفورڈ میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں گزشتہ روز ایک کھڑی کار کی ڈگی سے بھارتی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ویڈیو جاری کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بریسبین روڈ پر کھڑی ایک سلور ووکسل کورسا کار کی ڈگی سے 24سالہ بھارتی خاتون ہرشیتا بریلا کی لاش برآمد ہوئی۔