رنگ روڈ پر قانون شکنی، غنڈہ گردی برداشت نہیں: چیئرپرسن صفی اللہ گوندل
لاہور( کرائم رپورٹر ) لاہور رنگ روڈ پر خواتین کو گاڑی کی ڈگی میں بٹھا کر لے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر قانون شکنی، غنڈہ گردی اور بدنظمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ریش ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز سخت کارروائی ہوگی۔صفی اللہ گوندل کے مطابق رنگ روڈ پر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔