پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی: لیاقت بلوچ

سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی جمہوریت پر ڈاکہ ہے:رہنما جماعت اسلامی
    اسلام آباد (یواین پی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے  پی ٹی آئی مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی،سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی جمہوریت پر ڈاکہ ہے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک طرف احتجاج دوسری طرف حکومت سے رابطہ، کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سیاسی جمہوری حق ہے، سیاسی بحران کا حل سیاسی ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی جمہوریت پر ڈاکہ ہے۔