حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے، طاقت مسئلے کا حل نہیں، لیاقت بلوچ

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تک ہمارا پیغام پہنچائیں،نائب امیر جماعت اسلامی کی مریم اورنگزیب سے گفتگو
 حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے رابط کر رہی ہے، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ٹی ایل پی کی قیادت سے مذاکرات کے لئے رابطہ کر رہے ہیں، سینیئرصوبائی وزیر 
لاہور(آئی این پی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے اور ٹی ایل پی کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔لیاقت بلوچ نے سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ٹی ایل پی کے مارچ سے متعلق گفتگو کی۔نائب امیر جماعت اسلامی نے سینیئر صوبائی وزیر سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تک ہمارا پیغام پہنچائیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے رابط کر رہی ہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ٹی ایل پی کی قیادت سے مذاکرات کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں، اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کو سبوتاژ کرنے اور پرتشدد بنانے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے