کشمیریوں کی آواز دبانے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ،وفاقی وزیر کا یوم شہدا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سانحہ جموں تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام تھا،بھارت کی کشمیریوں کی آواز دبانے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں،کشمیر کاز ریاست کا کاز ہے،معرکہ حق کے بعد کشمیر کاز دوبارہ زندہ ہوا،کشمیری کبھی بھی اپنے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے،کشمیریوں کے دلوں میں آج بھی پاکستانیت کا جذبہ زندہ ہے۔جمعرات کو حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یوم شہدائے جموں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیامیر مقام نے کہا کہ حریت کانفرنس نے تمام مشکلات کے باوجود کشمیر کاز کو زندہ رکھا ہوا ہے،عالمی فورمز پر کشمیر کے حوالے سے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں،اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آج بھی جاری ہیں،6 نومبر کو کشمیر میں اڑھائی لاکھ لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا،یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے