اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے 350 ایکٹر پر محیط بارہ کہو میں سفاری پارک بنائے گا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ بارہ کہو کے قریب یہ منصوبہ دنیا کے منفرد جنگلی تجربات پاکستان لانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے