خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں گاڑیوں پر فائرنگ‘38افراد جاں بحق

مسلح افراد نے  پشاور سے پاراچنارجانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی ‘ مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے شہریوں پر حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے:آصف زرداری
 جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد دیں گے:علی امین گنڈا پورا‘واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کی نشاندھی کرکے مثالی سزاد دی جائے گی‘تخریب کارایسی کارروائیاں کر کے  قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے:شہبازشریف

لوئر کرم ‘اسلام آباد(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ ڈی پی او کرم کے مطابق مسلح افراد نے  پشاور سے پاراچنارجانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا ، مسافر گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ‘ اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا، جبکہ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے  کہا  معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع کرم میں مسافروں کی گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ضلع کرم  مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید میں مذمت کرتے ہوئے   قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ  نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے،معصوم شہریوں پر حملے کے ذمہ اران کو کیفر کردار پہنچایا جائے-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کی نشاندھی کرکے مثالی سزاد دی جائے گی‘تخریب کارایسی کارروائیاں کر کے  قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے