ایشلے سینٹ کلیئر نے ایلون مسک کے بچے کی ماں بننے کی وجہ بتا دی

ایشلے سینٹ کلیئر نے ایلون مسک کے بچے کی ماں بننے کی وجہ بتا دی

امریکی مصنفہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر  ایشلے سینٹ کلیئر ک نے پہلی بار کھل کر بتایا ہے کہ انہوں نے ارب پتی کاروباری شخصیت  ایلون مسک کے ساتھ خاندان بڑھانے کا فیصلہ کیوں کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

ایشلے سینٹ کلیئر کے مطابق جب ان کی ملاقات ایلون مسک سے ہوئی تو وہ پہلے ہی ایک بچے کی ماں تھیں اور بطور سنگل مدر زندگی گزار رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش، روزمرہ اخراجات اور مالی دباؤ ان کے لیے ایک مستقل چیلنج تھا، اسی لیے ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی کا تصور جو مالی طور پر مستحکم ہو اور بچوں سے محبت کرتا ہو، انہیں متاثر کرنے لگا۔انہوں نے بتایا کہ ایلون مسک اکثر زیادہ بچوں کی خواہش کا اظہار کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ان کے لیے زندگی میں سب سے قیمتی چیز وقت ہے۔ ایشلے کے مطابق یہی سوچ ان کے لیے غیر معمولی طور پر پرکشش محسوس ہوئی کیونکہ وہ اپنے بچوں کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل چاہتی تھیں۔ایشلے سینٹ کلیئر نے اپنی پوسٹس اور انٹرویوز میں کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں بچوں کی پرورش انتہائی مشکل ہو چکی ہے، اور بطور سنگل مدر وہ اس دباؤ کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق مالی تحفظ اور خاندانی استحکام ان کے فیصلے کے اہم عوامل تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال فروری میں پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بچے کے والد ایلون مسک ہیں۔

 ان کے بقول حمل سے قبل دونوں کے درمیان تعلقات کافی مضبوط تھے، لیکن حمل کے بعد ایلون مسک کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔ایشلے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش کو تقریباً پانچ ماہ تک خفیہ رکھا تاکہ بچے کی پرائیویسی اور سیکیورٹی متاثر نہ ہو۔ بعد ازاں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت وقت کے ساتھ کم ہوتی گئی۔ ان کے مطابق ابتدا میں انہیں ایک لاکھ ڈالر ماہانہ دیے جاتے تھے، جو بعد میں کم ہو کر 40 ہزار اور پھر 20 ہزار ڈالر رہ گئے۔یاد رہے کہ ایشلے سینٹ کلیئر اور ایلون مسک کی پہلی ملاقات مئی 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران ہوئی تھی۔ ایلون مسک اس وقت مختلف خواتین سے اپنے متعدد بچوں کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔