ایلون مسک نے ٹک ٹاک خریدنے سے انکار کی وجہ بتا دی

ایلون مسک نے ٹک ٹاک خریدنے سے انکار کی وجہ بتا دی

حال ہی میں ایلون مسک نے ٹک ٹاک خریدنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی اس کے فارمیٹ سے واقف ہیں۔

 ایلون مسک نے مزید وضاحت کی کہ وہ عموماً کمپنیاں خریدنے کے بجائے خود بنانا پسند کرتے ہیں، اور ٹوئٹر (موجودہ ایکس) کی خریداری ان کے لیے ایک غیر معمولی اقدام تھا۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی حکومت قومی سلامتی کے خدشات کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے یا اسے کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ ایلون مسک یا اوریکل کے چیئرمین لیری ایلیسن ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز خریدیں۔تاہم، ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ ان کا ٹک ٹاک خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔