کراچی: بینک سے رقم لے جانے والوں کیلئے پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی: بینک سے رقم لے جانے والوں کیلئے پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں بینکوں سے بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کے لیے سندھ پولیس نے خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر میں حالیہ عرصے کے دوران بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی روک تھام کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بینکوں کے باہر آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے ہیں، جن میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر پولیس سے رابطہ کریں تاکہ انہیں محفوظ طریقے سے رقم منتقل کرنے میں مدد دی جا سکے۔تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق شہری اس سہولت سے کم ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں، جسے بعض حلقے پولیس پر اعتماد کی کمی کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔