ویب ڈیسک:حکومت نے خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو حجاز مقدس میں ایک ہی مقام یا ہوٹل میں رہائش دی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد عازمین حج کی مشکلات کو کم کرنا اور انہیں ایک ساتھ رہنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ دوران حج ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو الگ الگ رہائش گاہوں کی فراہمی اور مختلف عبادات کے اوقات کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں بینکوں کو بھی عازمین حج کی درخواستیں اکٹھی وصول کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ڈائریکٹر حج کو یہ ہدایت دی ہے کہ عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔یہ فیصلہ گزشتہ سالوں میں ایک ہی خاندان کے افراد کو الگ الگ رہائش اور عبادات کے اوقات کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔