محسن نقوی کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، خطے میں امن و جنگ بندی پر گفتگو

محسن نقوی کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، خطے میں امن و جنگ بندی پر گفتگو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورۂ ایران کے دوران تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز اور مسودوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے مختلف طریقۂ کار پر غور کیا۔دورے کے دوران محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیرِ داخلہ  سے بھی ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ یہ ایک ہفتے کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ کا ایران کا دوسرا دورہ ہے، جسے سفارتی حلقے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔