لاہور (خصوصی رپورٹ )پاکستان ریلوے ملازمین کی سالہا سال سے زیرِ التوا ادائیگیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کلاس فور ملازمین کے 8 سال سے واجب الادا ٹریولنگ الائو نس کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔واجبات کی ادائیگی کیلئے 7 کروڑ روپے جاری کیے گئے جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ریلوے کنٹریکٹرز کو بھی 29 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی، ملازمین کی تنخواہ کا چیک بھی ایڈوانس میں سٹیٹ بینک بھیج دیا گیا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے اقدامات سے آپریشنل نظام میں اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔