ریلوے ملازمین کااستحصال برداشت نہیں کیا جائے گا:حنیف عباسی

ریلوے کی نجکاری کو رکوانے کے لئے  کارکنوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کروں گا
خوشحال خان ایکسپریس کو بحال کیا جائیگا:وزیرریلوے‘ ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں ‘ پنشن کی ادائیگی کی ہدایت

   حجرہ شاہ مقیم(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے پاکستان ریلوے کے ٹریک کی مرمت کیلئے رائے ونڈ ورکشاپ کی بحالی زیر غور ہے ،عید کے فوری بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کیا جائے گا اور موسی پاک ایکسپریس کو ڈیرہ غازی خان تک چلایا جائے گا تاکہ ملک کے دوردراز علاقوں کے پسماندہ لوگ بھی ریل کے سستے اور آرام دہ سفر سے مستفید ہو سکیں،وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے مزدوروں پاکستان ریلوے کا اہم حصہ ہیں ان کا استحصال کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان ریلوے کی نجکاری کو رکوانے کیلئے وہ کارکنوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر شیخ محمد انور اور سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا