26نومبر احتجاج: پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 24جون تک توسیع

 اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26نومبراحتجاج کے مقدمات کی سماعت، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی ۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمات کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ، علی بخاری،شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شیرافضل مروت کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی ۔عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں24 جون تک توسیع کر دی۔ عدالت نے عمر ایوب کو شاملِ تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔