مصری شاہ : 6 سالہ بچی بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ مصری شاہ پولیس نے 6 سالہ بچی تمنا کے مبینہ اغواء کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچی کے والد رئیس علی کی درخواست پر تھانہ مصری شاہ میں مقدمہ نمبر 834/26 درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی، سرچ آپریشن اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ پڑتال شروع کی۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گمشدہ بچی تمنا کو چند ہی گھنٹوں میں بحفاظت تلاش کر لیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی گھر کا راستہ بھول گئی تھی۔ پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کر دیا جبکہ والدین نے لاہور پولیس کی فوری اور مئوثر کارروائی پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے والدین سے اپیل کی ہے کہ چھوٹے بچوں کو اکیلا بازار یا باہر نہ بھیجیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔