طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت تیز‘آزادی پسند تنظیم افغانستان گرین ٹرینڈکا فوجی مرکزپر حملہ

جابر طالبان رجیم کے خاتمے ‘ افغانستان کی مکمل آزادی تک ہماری مسلح کارروائیاں جاری رہیں گی:سابق نائب صدر امراللہ صالح کا اعلان
کابل (آن لائن)طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت تیز‘آزادی پسند تنظیم افغانستان گرین ٹرینڈکا افغان فوجی مرکزپر بڑاحملہ کیا گیا ہے اور افغان طالبان رجیم کیغاصبانہ تسلط اورمظالم کیخلاف افغانستان میں سیاسی و مسلح مزاحمتی تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مزاحمتی تحریک''افغانستان گرین ٹرینڈ''نیصوبہ غور کے مرکز فیروزکوہ میں طالبان کے فوجی  مرکز کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔افغانستان گرین ٹرینڈکی کارروائی میں افغان فورسز کے بھرتی کے مرکز کو   نشانہ بنایا  گیا، سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی قیادت میں قائم گرین ٹرینڈ تحریک نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واقعے کی ویڈیو جاری  کی ہے۔