عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانے اور تعلقات قائم کرنے سے گریز اں
کابل(آئی این پی )دہشت گردوں کی سرپرستی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے طالبان رجیم نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانیاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر گریز کررہی ہے۔افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر مدعو نہیں کیا گیا ، جس کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔