واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام )نے دعوی کیا ہے امریکی افواج نے ایرانی پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا اور اس کا رخ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔ سرکاری سوشل میڈیا اکائو نٹ پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے سینٹ کام نے کہا کہ گزشتہ روز بحیرہ عمان میں امریکی بحریہ نے ایم ٹی سیلیسٹیئل سی نامی ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی ٹینکر پر سوار ہو کر کارروائی کی، جس پر شبہ تھا کہ وہ ایرانی بندرگاہ کی جانب سفر کرتے ہوئے امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہا تھا