حج کرپشن کیس: حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج

 سابق ڈی جی حج راء شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کیخلاف بھی درخواستیں خارج کردی گئیں
 ملزم اب تو بوڑھے ہو چکے ہوں گے ہو سکتا ہے اللہ کو پیارے ہو چکے ہوں یا ہونے والے ہوں گے:سپریم کورٹ 
اسلام آباد(آئی  این پی  ) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔  عدالت  عظمی نے سابق ڈی جی حج راو شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف بھی درخواستیں خارج  کردیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ملزم ا ب تو بوڑھے ہو چکے ہوں گے ہو سکتا ہے اللہ کو پیارے ہو چکے ہوں یا ہونے والے ہوں گے،اب ان میں سے کسی نے الیکشن میں شاید لڑنا نہ ہو۔یادرہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزموں کو سزائیں سنائیں، ہائیکورٹ نے تینوں ملزموں کو بری کردیا تھا۔