فریقین کو نوٹس‘جواب طلب‘سندھ ہائیکورٹ نے پٹرولیم کمپنی کو ایک ہفتے میں سبسڈی کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے پٹرولیم بحران میں کمپنیوں کو سبسڈی دینے کے معاملہ پرہائیکورٹ کا نجی کمپنی کو ایک ہفتے میں اربوں روپے دینے کا حکم معطل کردیا ہے اور فریقین کونوٹسزجاری کرتے ہیں جواب مانگ لیاہے۔سماعت چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔آئینی عدالت نے وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔آئینی عدالت نے ہائیکورٹ سے دونوں مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ نے پٹرولیم کمپنی کو ایک ہفتے میں سبسڈی کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسرے مقدمہ میں ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فیصلہ کرنے سے بھی روک دیا تھا۔