عوام پر معاشی مشکل آتی ہے تو ان پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایا نہیں کم کیا جاتا ہے
کراچی(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ شہبازشریف قوم کا لیڈر نہیں جو مشکل فیصلے کرسکے اور عوام کا اعتماد بھی ہو۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لو جی شہباز شریف پھر بول رہا ہے کہ دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے ہیں، اس بندے سے کوئی پتھر نہیں لے سکتا؟ جب دل پر پتھر رکھتا ہے عوام کی تباہی ہوتی ہے، شہبازشریف قوم کا لیڈر نہیں جو مشکل فیصلے کرسکے اور عوام کا اعتماد بھی ہو، شہباز شریف کے اندر سے خوشامد کی خواہش نکلتی ہے، بورڈ آف پیس میں آپ 72ہزار فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کے ساتھ بیٹھ گئے، جس نے 8 ممالک پر حملے کروائے اسے نوبیل انعام کیلئے نامزد کر دیا۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے آئل کمپنی کی جیب میں ڈال دیئے، 55 روپے لیٹر کا اضافہ مہنگائی سے ماری ہوئی عوام کے لیے کردیا گیا، یہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے نہیں بلکہ عوام سے اضافی ٹیکس لے کر کیا گیا ہے