سرکاری ملازمین کے بچوں کی نوکریوں کا کیس‘آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

 اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمین کی وفات کے بعد ان کے بچوں کو ملازمت دینے کے کوٹہ سے متعلق اہم کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کر دیا  ۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ۔ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا سال 2024 کا فیصلہ ماضی سے نافذ العمل نہیں کیا گیا بلکہ اس کا اطلاق مخصوص قانونی دائرہ کار میں ہے۔