سینیٹرز کا وزیراعظم پتیونگاترن شینا وترا پربے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام
بینکاک(آئی این پی ) تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ملک کی آئینی عدالت نے معطل کردیا۔ تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے عہدے سے معطل کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 36سینیٹرز نے تھائی وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور اس پر آئینی عدالت نے کہا کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔ تھائی سینیٹرز نے وزیراعظم پربے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔