ملتان: بلال کالونی میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کروا دیا، 4 ملزمان گرفتار
ملتان کی بلال کالونی میں پروفیسر فیروزہ جمیل کو ان کے شوہر حسیب احمد نے قتل کروایا، کیونکہ وہ دوسری شادی کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ پولیس نے شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ حسیب احمد نے 15 لاکھ روپے میں قتل کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس میں 2 لاکھ ایڈوانس اور باقی رقم قتل کے بعد دی جانی تھی۔ 7 روز قبل شوٹر نے فیروزہ جمیل کو ان کے شوہر کی موجودگی میں قتل کیا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔