فیصل آباد:خاوند نے دوسری بیوی کی مدد سے پہلی بیوی قتل کر دی

فیصل آباد:خاوند نے دوسری بیوی کی مدد سے پہلی بیوی قتل کر دی

فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں گھریلو ناچاقی کے باعث خاوند نے دوسری بیوی کی مبینہ مدد سے پہلی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں واقع چک 550 گ ب میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ایس پی صدر مہر سعید سیال موقع پر پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ مقتولہ صفیہ پروین چار بچوں کی ماں تھی، جبکہ دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھیں اور ان کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم شبیر احمد نے دوسری بیوی مافیا بی بی کے ساتھ مل کر جھگڑے کے دوران صفیہ پروین کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔