رینجر اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم پر فردِ جرم عائد۔۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم پر فردِ جرم عائد کر دی۔عدالت میں پی ٹی آئی کے 26نومبر کو احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے ملزم ہاشم عباسی پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے اگلی سماعت پر 4جون کو پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔