موچی گیٹ میں قدیم حویلی کی چھت کاریٹ ایک کروڑلگ گیا

لاہور(آئی این پی )لاہور کے تاریخی علاقے موچی گیٹ، اندرون لاہور میں بسنت میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں ایک قدیم حویلی کی چھت کا کرایہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔دو سو سالہ قدیم حویلی کے مالکان نے  نجی ٹی وی  سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بسنت دیکھنے کیلئے حویلی کی چھت کے عوض ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی، تاہم اہلِ خانہ نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔حویلی کے مالک ندیم ڈارکاکہنا تھا کہ اس تاریخی حویلی پرماضی میں روایتی بسنت منائی جاتی رہی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اورسابق وزیراعلی حمزہ شہباز بھی یہاں بسنت منا چکے ہیں۔