آپریشن بُنیان مرصوص پر امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستانی عوام اور قیادت کی تعریف دوبارہ سامنے آگئی

آپریشن بُنیان مرصوص پر امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستانی عوام اور قیادت کی تعریف دوبارہ سامنے آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور قیادت اعلیٰ معیار کی حامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی معاہدے کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت نے اپنی واضح شکست کے بعد جنگ بندی کی اپیل کی تھی، لیکن اس کے باوجود صدر ٹرمپ کو ہدف تنقید بنایا گیا۔ امریکی ثالثی کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جسے بھارت نے ہمیشہ مسترد کیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو کھلے الفاظ میں مسترد کر کے سچائی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔یہ موقف آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی اور علاقائی امن کے لیے امریکی کردار کی تصدیق کرتا ہے، جس نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔