اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا۔ایران مذاکرات کے دوران پاکستان کے قائدانہ کردار، مؤثر سفارت کاری اور دانشمندانہ کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان امریکا المنائی نیٹ ورک (PUAN) کے زیر اہتمام ای کامرس، ڈیجیٹل تجارت اور امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں، کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کو جدید کاروباری مواقع اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔تقریب میں "فریڈم 250" تقریبات کے سلسلے میں فنونِ لطیفہ سے وابستہ ابھرتے ہوئے کاروباری اور تخلیقی افراد کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔تقریب کے اختتام پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے جوش و خروش کا بھی ذکر کیا گیا، جبکہ امریکی فٹبال ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔