غزہ: اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد پہلی بار 90 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔
یہ امدادی سامان کرم شالوم کراسنگ کے ذریعے بدھ کے روز غزہ میں داخل کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جزوی اجازت ملنے کے تین دن بعد یہ امداد بھیجی گئی ہے، جو انسانی بحران کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم قدم ہے۔غزہ میں مارچ کے بعد یہ پہلی امدادی ترسیل ہے، جہاں لاکھوں افراد شدید خوراک، پانی اور ادویات کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور اس امدادی قافلے کے ذریعے متاثرین کو کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔