واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی معروف پروفیسر اور سکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی ٹی وی کے متنازعہ اینکر ارناب گوسوامی کے مباحثے سے اچانک شرکت ختم کردی۔جارج ٹائون یونی ورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس اکائونٹ پر واضح کیا کہ وہ شو کے جنگجو اور شورشرابے بھرے ماحول کو برداشت نہیں کرسکیں۔کرسٹین فیئر نے اپنے بیان میں لکھا کہ جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کیلئے بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں۔