مکہ مکرمہ(آئی این پی )مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے طبی خدمات میں ایک نئی پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کر دی ہے۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس میں روبوٹک سرجری کے دائرہ کار کو وسعت دی گئی ہے جس کے تحت اب سینے کے پیچیدہ آپریشنز سمیت دیگر اہم سرجریاں انجام دی جا رہی ہیں۔اس جدید سہولت کے ذریعے مختلف اقسام کے ٹیومرز، یورولوجیکل آپریشنز اور اعضا کی پیوند کاری جیسے حساس آپریشنز انجام دئیے جا رہے ہیں۔